کامران اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہائوس پر چوری کی واردات

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہائوس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میںمعروف کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہائوس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دیہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہائوس میں داخل ہوئے تھے۔ فارم ہائوس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں