سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 20مارچ سے شروع ہوگا

سنگاپور(سپورٹس نیوز) سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 20 مارچ سے سنگاپور کے لگنا نیشنل گالف ریزارٹ کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سنگاپور کلاسک ایک پیشہ ور گالف ٹورنامنٹ ہے جو یورپی ٹور پر کھیلا جاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ہے ، پہلی بار 2023 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ میں سویڈن سے تعلق رکھنے والے گالفر جیسپر سوینسن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں