عوامی حقوق کا تحفظ، محتسب پنجاب کی بہترین کارکردگی

لاہور (بیورو چیف) محتسب پنجاب کے احکامات پر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے 211 درخواست گزاران کو زیر التواء واجبات کی مد میں 10 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی ممکن بنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق :محتسب پنجاب کے احکامات پر 27 درخواست گزاران کو بقایاجات کی مد میں 7 کروڑ 27 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ 58درخواست گزاران کو میرج گرانٹ کی مد میں 1 کروڑ 54 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔99درخواست گزاران کو تعلیمی وظائف کی مد میں 77 لاکھ 16 ہزار روپے ادا کیے گئے۔9 درخواست گزاران کو ڈیتھ گرانٹ اور الوداعی گرانٹ کی مد میں 40 لاکھ 80 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔13 درخواست گزاران کو جی پی فنڈ اور مالی ریلیف کی مد میں 19 لاکھ 14 ہزار روپے ادا کیے گئے۔5 درخواست گزاران کو ماہانہ مالی امداد اور پنشنری واجبات کی مد میں 22 لاکھ 13 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔درخواست گزاران نے بروقت انصاف کی فراہمی اور فوری داد رسی پر محتسب پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔محتسب پنجاب کا ادارہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں