پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر افریقی آل رائونڈر کو نوٹس

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل رائونڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل رائونڈر کاربن بوش کوکنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر لیگل نوٹس ان کے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا۔کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں