ابراہیم علی خان پاکستانی صارف کو دھمکیاں کیوں دینے لگے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان فلم نادانیاں کی برائی کرنے پر پاکستانی نقاد تیمور اقبال کو بدصورت بنانے کی دھمکی دے دی۔اداکار ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جس میں جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔سیف کے بیٹے فلم میں اپنی پرفارمنس پر نٹیزنز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فلم نقاد تیمور اقبال نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر دعوی کیا کہ ابراہیم نے ان کی سخت تنقید پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں