میرا اینڈریوا نے انڈین ویلز اوپن فائنل میں سبالینکا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت

کیلیفورنیا(سپورٹس نیوز) روس کی ٹین ایجر ٹینس کھلاڑی میرا اینڈریوانے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 17 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلا روس کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آرینا سبالینکا کو شکست دی ۔انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کی ٹین ایجر ٹینس کھلاڑی میرا اینڈریوانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کو پہلے سیٹ میں 6-2کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میںہر اکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں