آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلتے ہوئے کرکٹر انتقال کرگیا

ایڈیلیڈ (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلے جارہے میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گرپڑے اور پھر اٹھ نہ سکے۔رپورٹس کے مطابق جس وقت میچ کھیلا جا رہا تھا اس وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔کرکٹر کے گرانڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنید ظفر کی جان نہ بچاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں