لوگ سمجھتے ہیں کہ والدین کی وجہ سے اداکاری کے مواقع ملے۔ احسن افضل خان

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار احسن افضل خان نے شکوہ کیا ہے کہ شوبز خاندان سے تعلق کی وجہ سے لوگ ان کی ذاتی جدوجہد اور محنت کو تسلیم تک نہیں کرتے۔احسن افضل خان نے کچھ عرصہ قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ نصف درجن کے قریب ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں۔ان دنوں وہ پہلی بار اپنے والدین کے ساتھ آس پاس نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے فوچیا میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا اور نہ ہی انہیں شہرت کی بھوک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں