پاکستان کی ٹیکن8ای سپورٹس میں جنوبی کوریا کیخلاف تاریخی کامیابی

سیول (سپورٹس نیوز) پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے ٹیکن 8 ایونٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کی سب سے مضبوط ٹیکن ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی ایک ٹیم نے اس ہفتے سیول میں منعقد ہونے والے ٹیکن 8 ایونٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے ٹیکن 8 ای اسپورٹس میں جنوبی کوریا کا دیرینہ تسلط ختم کر دیا۔اس ٹورنا منٹ کے آغاز میں پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے دن ہونے والے3میچز میں شکست ہوئی لیکن ای اسپورٹس کے شوقین قومی کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے اور تیسرے دن زبردست کارکردگی دکھا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔فائنل راونڈ میں پاکستان کا سامنا میزبان جنوبی کوریا کی مایہ ناز ٹیم سے ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں