چور 4موٹرسائیکلیں لے اُڑے

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں چارشہریوں کے موٹر سائیکل سمیت دیگر مال وزرچوری کرلیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ کا الطاف حسین اپنی موٹر سائیکل نمبر9030جے جی کے پر سوار ہو کر نماز تراویح پڑھنے کیلئے مرکزی جامع مسجداہلحدیث انصار کالونی آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے اند ر چلا گیاکہ چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی۔چک نمبر436ج ب کا غلام نصیر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلہ میںکچہری آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔گلشن محمود کالونی کے محمد شاہزیب کی موٹر سائیکل نمبر9135اے آر یو اس کے گھر کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی۔عزیز کالونی کے فیا ض محمود نے اپنی موٹر سائیکل لاری اڈاکے قریب کھڑی کی ہو ئی تھی کہ نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی۔احمد آباد ٹائون گوجرہ کے غلام فریدکی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کے گھر سے قیمتی طلائی زیورات،سمیت دیگر سامان چوری کر لیا۔چک نمبر316ج ب کی خورشید بیگم کے گھر سے چوروں نے دولاکھ روپے نقدی،دولاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کر لئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں