حارث رئوف کی ٹی20 انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں مکمل

آکلینڈ (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رئوف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔حارث رئوف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سنچری اور ریکارڈز نے حارث رف کے کارنامے کو پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے تیز ترین ٹی20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل یہ کارنامہ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 49 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔حسن نواز نے کیویز کیخلاف یہ کارنامہ محض 44 گیندوں پر سرانجام دیا، انکی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں