ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں’ عاقب جاوید

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم اصل تیاری ایشیاکپ اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس اس بات پر زور دیا کہ بنیادی توجہ ایشیا کپ اور آئی سی سی T20 ورلڈ کپ سمیت آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ایک متوازن اسکواڈ بنانے پر ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ تعمیرنو کے مرحلے سے گزرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیتنا نہیں چاہتے پاکستانی ٹیم میں واپسی اور سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر ملک سے باہر کم تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک یا دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں