ریکھا کو وقت کی پابند اور پروفیشنل اداکارہ مانتا ہوں۔ راکیش روشن

ممبئی ( شوبز نیوز) ریکھا جن کی اداکاری اور حسن کا ایک زمانہ معترف رہا ہے آج بھی مداحوں کے دلوں اور شوبز کی خبروں پر راج کر رہی ہیں۔راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ریکھا کے ساتھ کام بھی کیا اور اپنی فلموں میں ریکھا سے اداکاری بھی کروائی ہے۔ ساتھی اداکار اور پھر ہدایتکار ہونے کے باعث راکیش روشن اداکارہ ریکھا کو قریب سے جانتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے ریکھا کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔راکیش روشن نے ریکھا کی غصیلی طبیعت اور ترش مزاج کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ ریکھا میں ایک خاص بات ہے جو بہت کم اداکاراوں میں پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنی ہر فلم میں مختلف نظر آتی ہیں۔راکیش روشن نے مزید کہا کہ میں نے ریکھا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جیسے ‘خوبصورت’ اور ‘عورت’وغیرہ میں۔ اور ریکھا کو بہت باصلاحیت اداکارہ پایا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تو اپنی دوسری ہی فلم ‘خون بھری مانگ’ میں ریکھا کو کاسٹ کیا۔راکیش روشن نے بتایا کہ جس پر میرے دوستوں اور کولیگز نے خبردار کیا کہ تم ریکھا کے ساتھ کام کر رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں