پاکستان سے باہر رشتہ آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جنت مرزا

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دل کے قریب فیملی ہے جسے کھونے کا ڈر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔جواب میں انہوں نے کہا کہ کپڑے شیئر نہیں کرتی، میں کہتی ہوں کہ ایک مرتبہ میں پہن لوں اگلی مرتبہ تم پہن لینا، یہی لڑائی ہوتی ہے کہ تم نے میرا میک اپ کیوں لے لیا، علیشبا نے چوری چھپکے میری چیزیں بھی پہنی ہیں۔جنت مرزا نے کہا کہ دل سے قریب میرے ماں، باپ ہیں جنہیں کھونے کا ڈر ہے۔میزبان نے پوچھا کہ کونسی زندگی کا ایسا لمحہ ہے جو فارورڈ اور ڈیلیٹ کرنا چاہتی ہو؟ جنت مرزا نے کہا کہ صبح اسکول کے لیے اٹھا نہیں جاتا تھا، میرے لیے صبح اٹھ کر جانا مشکل ہوتا تھا، کلاس کے باہر ٹیچر نے بھی کھڑا کیا جسے ہم انجوائے کرتے تھے۔علیشبا نے کہا کہ ایک دفعہ ٹیچر کی شکایت والدہ سے کردیتی ہے جس کے بعد وہ ٹیچر اسکول میں دکھائی نہیں دیں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر مجھ سے ایک دن کے لیے فون لے لیا جائے تو کچھ بھی نہیں کروں گی بس میں ٹی وی دیکھ کر ٹائم پاس کرلوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں