آئی پی ایل میں گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم

لاہور (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو ختم کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا کے دوران یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود گیند تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں