دبئی ( سپورٹس نیوز) ریئل کبڈی لیگ (آر کے ایل)نے سیزن 4 کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جو اپریل 2025 سے بھارت کی دس سے زائد ریاستوں میں شروع ہوں گے۔ لیگ کا مقصد گراس روٹ سطح پر موجود چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں پروفیشنل کبڈی پلیئر بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس سال ٹرائلز ریاست ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، اترپردیش، دہلی ، راجستھان، گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک، کیرالہ اور آندھرا پردیش میں ہونگے۔




