نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے اسٹار ہاکی اولمپئنز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔بھارتی ہاکی ٹیم کے اولمپئن 30 سالہ مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئن 27 سالہ اودیتا دوہن کی شادی جالندھر میں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا۔ دونوں کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے’ کورونا کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھ گئی تھی۔مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں لگاتار برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتا دوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔




