لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستانی کوہ پیما نے لکھا کہ وہ پاکستان کے دوسرے کوہ پیما ہیں جن کے پاس 4 گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز نے بتایا کہ وہ گزشتہ 4سال سے سول ایوارڈ کے حصول کے منتظر تھے لیکن ہر بار آخری لمحات میں ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا۔انہوں نے کہا “جوش ختم ہوگیا، لیکن میرا عزم برقرار ہے۔




