علماء اپنے اختلافات بھلا کر دین کی خدمت کریں،سید حمایت رسول شاہ،علامہ قاری غلام رسول

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد تاجدارِ مدینہ جمیل پارک میں حفاظ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حمایت رسول شاہ،علامہ قاری غلام رسول بھیروی نے کہا جامع مسجد تاجدارِ مد ینہ ایک بہترین دینی تعلیم کا عظیم مرکز ہے اس میں مختلف مقابلہ جات کا انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز کی بات ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور بے راہ روی کا واحد علاج اسلامی اخلاقیات کو اپنانے میں ہے اج مسلمان اسلام کے سنہری اصولوں کو بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے درد بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ضرورت اس امر کیا کہ ہم قران حکیم کو دستور مان کر اس پر عمل کریںخوش قسمت ہیں وہ والدین کو اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مسجد میں بھیجتے ہیںاور اپنی اولاد کوقرآن مجید حفظ کراکے جنت کے حقدار ہوجاتے ہیں انھوں نے مزیدکہا کہ نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں قرآن وحدیث کہ بالادستی قائم ہوگی اور مسلمان متحد ہوکر ترقی کریں گے انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے مل جل کر دین کی خدمت کریں جہاں سے باعمل مسلمان فارغ التحصیل ہو کر پاکستان اور عوام کی خدمت کررہے ہیں تقریب سے سید سعادت رسول ،چوہدری محمود احمد گجر،میاں محمد رفیع، حاجی اکرم، رانا محمد صدیق،میاں محمد شکیل، ملک اشفاق،شوکت سلطان بٹ، آصف آسی ،میاں رفیق،ملک اصغر، ملک ساجد علی،محمد سرفراز،ملک زمان،اقبال انصاری ودیگرنے بھی خطاب کیا جامع مسجد تاجدارِ مدینہ کی طرف سے دستار بندی شیلڈ اور تحائف دے گئے تقریب کے آخرمیں ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں