عید کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عیدالفطرکی آمدآمدہے ،عیدکی تیاریاں عروج پرپہنچ چکی ہیں ۔متوسط طبقے اور کمزورافرادکوعیدکی خوشیوںمیں ہر صورت شامل کریںتاکہ وہ بھی عیدکی خوشیاں بھرپوراندازسے مناسکیں۔ان کاکہناتھاکہ مخیرحضرات جنہوںنے مقدس ایام میں جس طرح کمزورطبقے کی بھرپورمددکی ہے وہ عیدکے موقع پربھی اسی جوش وجذبے سے مددکاسلسلہ جاری ر کھیں تاکہ ہرکوئی عیدکی خوشیوں کو د وبا لاکرسکے ۔ ا نہو ں نے کہاکہ مہنگائی اوربیروزگاری نے عیدکی خو شیو ںکونگل لیاہے ۔ہردوسرابندہ ڈپریشن کاشکا ر ہے ایسے میں صاحب حیثیت افرادکوآگے بڑھ کربے سہارا ، بیو ا ئو ںاوربے روزگاروں،غریبوںکاسہارابنناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں