حکمرانوں کی ضد کیوجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میںقوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے ، حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو کس جرم کی پاداش میں جیل میں رکھا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں