فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے ملک میں کھربوں روپے کی کرپشن اور خوفنا ک مہنگائی کی روکاتھام اور ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی فوری نجکاری کرنے کیساتھ ساتھ ملک میں صنعت وتجارت کے فروغ کیلئے روڈ نیٹ ورک مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کوپالیسی میکروں کی بجائے سٹیک ہولڈروں کی مشاور ت کو یقینی بنا نا ہوگا یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی شیخ سعید، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،ملک عباس اشرف اور سینئر رہنما مرزا طالب صدیق بیگ، چوہدری اعجاز ،مر زامظہر صدیق بیگ ،مرزا اشرف مغل، ملک سہیل نیاز طور،مرزا ثمریز سومی ،حاجی ندیم وہرہ،عمران مجید ملک ، ا یس ایم ایوب ،محمود رحمانی ،شاہد ندیم ، چوہدری محمداکرم ،عبدالقیوم انور اوردیگر موجود تھے۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ اسوقت سرکاری ا داروں کی حالت یہ ہے کہ یہ تمام خسارے میں چل رہے ہیں انکا بوجھ عوام اور تاجروں کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا قومی خزانہ برداشت کر رہا ہے اگرانکی نجکاری ہوجائے توقومی خزانے پر ناجائز بوجھ ختم ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی و گیس نے صارفین کی کمر توڑ دی ہے پیداواری لاگت میں اضافہ ہر صنعتکار و تاجر کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے 50 فیصد سے زائدچھوٹی بڑی صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔




