پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر2،افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے گلستان کالونی شیخوپورہ روڈ سمیت شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی،چکن،روٹی،کریانہ کی اشیا کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو35ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیا ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہٰذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں