میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف

لاہور (بیوروچیف) میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے10نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف، پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز کی 10نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق طلباکی کارکردگی کوگریڈز ،گریڈپوائنٹس جی پی اے کی بنیادپرجانچاجائیگا’ فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہوگا۔ پاسنگ مارکس کو 33فیصد سے بڑھا کر 40فیصد کردیا جائے گا’ پہلے مرحلے میں 2026سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباکو گریڈز دیئے جائینگے۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں 2027سے10ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذ ہو گا، تبدیلی کامقصدطلباکونمبروں کی دوڑسے نکال کر انکی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں