ملکی حالات دن بدن ا بتر ہوتے جا رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ فیصل آباد،سابق صدرفیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری را نا محمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئے سیاسی عدم استحکام کی فضا ء کو ختم کرنا ہو گا،باہمی تعاون اور سیاسی بصیرت سے ہی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ، بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو بند گلی کی طرف دھکیل دیا ہے،المیہ یہ ہے کہ فارم 47والے پاکستان کودرپیش مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی کو بھی عوام کے مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں اور نہ ہی قومی سلامتی اور عزت و وقار کی قدر ہے ،ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں