پٹرول ایک روپیہ فی لٹر سستا

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے اگلے 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد 254روپے 63پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں