فیصل آباد میں پارکنگ کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن آڑتھیاں سبزی منڈی غلام محمد آباد فیصل آباد کے صدر ملک محمد اشرف،جنرل سیکرٹری رانا عمران جگنو سینئر نائب صدر خالد محمود منج سینئر بزرگ رہنما بابا عبد اسلام طور نائب صدور چوہدری شہزاد جٹ احسان الہی طور نے کہا کہ فیصل آباد بڑا صنعتی و تجارتی شہر ہونے کے باوجود تاحال بنیادی سہولتوں سے محروم ہے مگر یہ معاملہ جوں کا توں ہے ۔ رمضان المبارک کی وجہ سے شہروں میں رش ہے ٹر یفک کے مسا ئل روز بروز بر تے جا ر ہے ہیں فیصل آبا د کی انتظا میہ اور ٹریفک پو لیس افطاری سے پہلے اور دوران رو زہ داروں کے لئے بہتر ی لا نے کے لئے بر یء طر ح نا کام ہیں’ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مانچسٹر’ اور تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میںپارکنگ کے گمبھیر مسائل کو فوری حل کیا جائے ، عرصہ دراز سے چنیوٹ بازار کے باہر پارکنگ پلازہ کے التواء کا مسئلہ حل کر کے فیصل آبا د کے عوا م کو سہولت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں