شاہ حسین ایکسپریس کا صفدر آباد میں سٹاپ دیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور تا کراچی چلنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کو صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا جائے۔ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،ادریس بھٹی جرنلسٹ چیئرمین انجمن فلاح طلبہ،ملک تنویر شاہد فنانس سیکریٹری موبائل ایسوسی ایشن ،ثنا خوان مصطفیۖ محمد آصف سروری قادری ، ماسٹر محمد نواز ٹاپ ٹیلرز،میاں عرفان زری ہائوس ،مبارک علی شمس سماجی کارکن،عبد الکریم کریمی الیکٹرک سٹور ،محمد انور بی اے ڈائریکٹر سر انور پبلک سکول،ملک ندیم کریانہ سٹور اور انجمن تاجراں سٹی صفدرآباد کے جنرل سیکریٹری ملک نعمان انبالوی نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور جنرل مینجر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر شاہ حسین ایکسپریس کو اسٹاپ دیا جائے تا کہ لوگوں کو لاہور ،فیصل آباد،ملتان ،سکھر ،حیدر آباد اور کراچی تک سفر کی سہولت مل سکے۔شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ احسان الحق بابر سے گفتگو میں کہا کہ ہماری آواز وفاقی وزیرریلوے تک پہنچائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں