لوگوں نے مجھے انڈین اداکار سمجھ کر ساتھ تصاویر بنوائیں

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف ماڈل و اداکار عفان وحید نے کہا ہے کہ لندن میں چند لوگ انہیں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ معروف اداکار نے بتایا کہ وہ لندن میں تھے اور ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر نکلے تو 3 انڈینز ایک بالی ووڈ سلیبرٹی کا نام چیختے ہوئے ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں جانتے ہیں، مسئلہ یہ تھا کہ وہ عفان وحید کو نہیں جانتے تھے بلکہ انہیں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں