خود کار طریقے سے اینٹیں بنانے والی مشین کا افتتاح

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)بھٹہ ورکرز کو مشقت سے نجات دلانے کے لیے فیصل آباد میں خود کارطریقے اینٹیں بنانے والے مشین کا افتتاح کردیا گیا ہے۔معروف فلاحی ادارے (غیر سرکاری تنظیم)پاکستان پارٹنر شپ انشیٹو(پی پی آی)اور فیلمز سیٹ فری(ایف’ایس ایف) کے تعاون سے فیصل آباد کے گائوں چک نمبر 113میں مقامی بھٹہ پر لگائی گئی خود کا مشین کا افتتاح ایک تقریب میں کیا گیا جس میں ایف ایس ایف کے صدر مائیک برکلے، پی پی آئی کے سی ای او اشرف مال اور رکن پنجاب اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین ‘یو ایف کے رکن ڈاکٹر سلامت کے علاوہ کئی دیگر معزز مہمانوں اور اینٹوں کے بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں