جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے’اداکاربابرعلی

لاہور (شوبز نیوز) نامور اداکار بابر علی نے کہاہے کہ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا بصورت دیگر نتائج تبدیل نہیں ہوسکتے،فلم انڈسٹری میں بھی نئے رجحانات نا گزیر ہیں اب لوگ صرف سینما پرفلم نہیں دیکھتے ان کے لئے دیگر ذرائع بھی مہیا کرنا ہوں گے ۔ایک انٹر ویو میں بابر علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگ کئی دہائیوں سے درخواستیں کر رہے ہیں کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کر ے لیکن اس پر اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی ۔انہوں نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور خود بھی بوجھ اٹھانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں