میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اپنے ترانے سے سنسنی پھیلانے والے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے۔ایک انٹرویو میں معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے، آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی اور اپنے گانے اور پرفارمنسز کے ذریعے رونق کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی چیز میں خود کو اتھارٹی نہیں سمجھتا بلکہ ایک عاجز فنکار کے طور پر صرف کوشش کرتا ہوں، نتیجہ عوام پر ہے، اس بار ترانے میں صرف میری ہی نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی آوازیں شامل ہیں تاکہ تنوع آئے اور ہر کسی کو اپنا رنگ دکھانے کا موقع ملے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس بار ترانے میں ریپر طلحہ انجم، نتاشا بیگ اور ابرارالحق کو بھی شامل کیا ہے، طلحہ کا ریپ نہایت جاندار جبکہ نتاشا کی آواز بہت پراثر ہے، ابرار کی موجودگی نے ترانے میں پنجابی رنگ بھر دیا جس سے یہ ترانہ مختلف طبقات کو متوجہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں