پی ایس ایل10کی سکیورٹی کیلئے فوج تعیناتی کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں