اسرائیلی مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

کمالیہ( نامہ نگار)صدر حارث ویلفیئر سوسائٹی حارث ندیم نے کہا ہے اسرائیل کے مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،
اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کیخلاف جنگی جرائم جا ری ہیں خوراک ادویات بنیادی ضروریات زندگی تک سے نہتے فلسطینی محروم ہیں ۔ غزہ کا محاصرہ ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ خور ا ک کی فراہمی کے امکانات کو ہر طرف سے محاصرہ سخت کر کے ختم کر دینا نہایت قابل مذمت ہے ۔ غزہ میں بمباری سے بے گناہ نہتے فلسطینی خواتین بچے اور عام شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔ اسرائیل کا فلسطین پر ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں