ڈبلن(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے منظور شدہ یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں سال جولائی میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ ای ٹی پی ایل براعظم میں ایک نیا فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے منتظمین نے ٹی ٹونٹی لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے بارے باضابطہ اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔




