گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 363گ ب کی رہائشی 25سالہ آمنہ بی بی زوجہ نواز کا گھر والوںکے ساتھ جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دوبارہ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو اس نے جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں