کاروبار کا جھانسہ دیکرتاجر کیساتھ 1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیے نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر سادہ لوح شہری سے ایک کروڑ کی رقم ہتھیا لی۔حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی عمر موسیٰ نے پولیس نے کو دے جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کارملزم نوید نے کاروبار کا جھانسہ دیا اورمنافع کا لالچ دیا تو ملزم کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر ایک کروڑ کی رقم حاصل کی بعد ازاں ملزم نے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ پیپلز کالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں