حالات کے ستائے دو افراد نے زہریلی گولیاں نگل کرخود کشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں اور حالات سے تنگ آ کر دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکرکارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر ب کے رہائشی 28سالہ انور حسین ولد انوار کے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا ، جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں حالات کے ستائے نوجوان محبوب ولد خدا بخش کو مبینہ طور پر دوستوں نے زہریلی اشیاء کھلائی ،حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروںنے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں