بھائی والا پھاٹک کے قریب ٹرین نے55سالہ شخص کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر 55سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کے قریب 55سالہ شخص ریلوے پٹڑی کراس کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی، جس کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ملت ٹائون پولیس موقع پر پہنچی تو نعش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے متوفی کے ورثاء اور مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں