بیوی یا خاندان کے سامنے اپنے ماضی کا ذکر نہیں کرتا۔ نیئر اعجاز

لاہور (شوبز نیوز) اداکار نیئر اعجاز کا کہنا ہے کہ زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہوا مگر شادی ایک طے شدہ بندھن کے ذریعے ہوئی۔شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیئر اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔نیئر اعجاز نے بتایا کہ میں رومانوی طبیعت کا حامل شخص ہوں اور جوانی میں کئی مرتبہ محبت کا تجربہ کر چکا ہوں، ایک ایسی محبت بھی تھی جو 7 سال تک جاری رہی، مگر بالآخر وہ رشتہ انجام تک نہ پہنچ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں