ادکارسیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان قطر میں ایک پرتعیش گھر خرید لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف نے قطر کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا جہاں انہیں نہ صرف سکون اور تحفظ محسوس ہوا بلکہ گھر جیسا ماحول بھی ملا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قطر میں اپنے لیے ایک گھر خرید لیا ہے۔سیف علی خان نے بتایا کہ انہوں نے قطر میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران قیام کیا، جس دوران وہاں کے طرزِ زندگی، خوبصورت مناظر، عمدہ کھانوں اور پرائیویسی سے بھرپور پرتعیش ماحول نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود ایک مخصوص رہائشی پراپرٹی نے انہیں گھر سے دور ایک اور گھر جیسا احساس دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں