بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کیلئے ایک اہم پیش رفت، امریکی ادارے سی ٹی آئی اسپورٹس اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (ایف بی بی اے) کے زیر اہتمام بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغازہوگیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف کوچز لوک ایلی اور جیکب کم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ 28 اپریل تک جاری رہے گا جس کا مقصد جدید تربیتی طریقہ کار کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے منتخب نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے جبکہ اس اقدام سے پاکستان باسکٹ بال کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی پہچان ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں