ویسٹ انڈیز ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

لندن(سپورٹس نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورے کے دوران وہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز29مئی سے ہوگا اور یہ میچ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں چیسٹرلی سٹریٹ پہنچیں گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 8جون کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں