پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، شان ٹیٹ

لاہور (سپورٹس نیوز) کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، فواد علی اچھا بولر ہے۔ٹیم کوئی بھی ہو جب تک بائولرز اور بیٹسمین ذمہ داری کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے مخالف ٹیم کو شکست دینا دشوار ہو گا۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی فرنچائز کے پلیئر کو بائولنگ کے حوالے سے ایسی تربیت فراہم کروں جسکی بدولت ہم فتح سے ہمکنار ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں