کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، سر ویوین رچرڈز

لاہور(سپورٹس نیوز) سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ برا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لیجنڈری کرکٹر و سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بابراعظم جلد ہی اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، کوہلی اور بابر جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی حالیہ ناقص کارکرگی کے سوال پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا جواب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تلاش کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں