منفی مہم چلانے والوں کو بابراعظم نے کارکردگی سے جواب دیدیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔ بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 42 گیندوں پر 56 رنز سکور کیے۔ پی ایس ایل میں اب تک ہدف کے تعاقب میں 69 کی اوسط سے رنز سکور کیے ہیں جو لیگ میں کسی بھی بیٹر کی بہترین اوسط ہے۔ جیسن روئے 63.66 کی اوسط سے رنز بنا کر دوسرے، محمد رضوان 55.90 کی اوسط سے رنز بنا کر تیسرے، رائلی روسوو 53.78 کی اوسط سے رنز بناکر چوتھے جب کہ سرفراز احمد 51.16 کی اوسط سے رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر ہے۔بابر اعظم پی ایس ایل میں ہدف کے تعاقب میں 69 کی اوسط اور 128 کے سٹرائیک ریٹ سے 755 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں