سرفراز قومی ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔ عمر اکمل نے لب کشائی کر دی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں باہر ہیں، اس حوالے سے قومی کرکٹر عمر اکمل نے لب کشائی کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر عمر اکمل نے چیمپئنزٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ بتائی، عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد بہت جلدی باتوں میں آگئے تھے، اگر وہ باتوں میں نہ آتے تو شاید یہ آج پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہوتے، اور ٹیم میں بھی ہوتے۔عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد اپنے پاس تھوڑی سی اتھارٹی رکھتے جیسے شاہد آفریدی اور یونس خان نے رکھی ہوئی تھی تو ایسا نہ ہوتا۔انھوں نے کہا کہا شاہد بھائی اور یونس بھائی نے بھی لمبی کپتانی کی ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اگر سرفراز اس وقت اتھارٹی رکھتے تو وہ آج بھی کپتان ہوتے۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں جو آج کھچڑی بنی ہوئی ہے کہ کپتان میں نہیں ہوں اور اس نے یہ کردیا وہ کردیا، میں نے نہیں پرفارم کرنا۔تاہم آج سرفراز احمد کپتان ہوتے تو سارے اس کی زیرکپتانی کھیل رہے ہوتے اور جس طرح انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو دو سال ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ بال میں نمبر ون رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں