عائزہ خان کو اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا

دبئی (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ عائزہ خان اپنے لباس کے انتخاب پر مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ انسٹاگرام پر 14.5ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان “میرے پاس تم ہو”سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں،ان کا نیا ڈرامہ “ہمراز” یکم مئی 2025 کو نشر ہونے جا رہا ہے جس میں وہ فیروزخان کے ساتھ سکرین شیئرکرنے جارہی ہیں۔عائزہ خان کا دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی ایونٹ میں پہناگیالباس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا،اس ایونٹ میں عائزہ خان نے آتشی گلابی رنگ کی ریشمی ساڑھی زیب تن کی، جس پر عربی طرز کا بیڈز ورک اور سیکوئنز کی کڑھائی کی گئی تھی۔تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کئے ہیں،کچھ مداحوں نے تبصرہ کیا کہ یہ کیا پہن رکھا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے یہ واقعی ناقص انتخاب تھا،کسی نے مشورہ دیا کہ اگر وہ ہلکے رنگ کی سادہ شیفون ساڑھی پہنتیں تو زیادہ پروقار اور خوبصورت نظر آتیں۔ ایک مداح نے سخت رائے دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کی نوعیت کے مطابق عائزہ خان کا لباس نہایت بھڑکیلا اور غیر مناسب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں