میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی، نوال سعید

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی۔نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ہر لمحہ پرجوش میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ریپڈ فائر میں سوالات کے جوابات دیے۔میزبان نے پوچھا کہ اگر ایک اور زندگی ملی تو کیا کرنا چاہیں گی؟جواب میں نوال سعید نے کہا کہ مجھے پینٹر بننے کا شوق ہے تو مصور بننا چاہوں گی، پہلے پینٹنگ کرتی ہے اب انہیں کرتی۔انہوں نے اپنے آپ کو مزاحیہ، حساس اور جذباتی قرار دیا اور کہا کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں