بالی ووڈ میں اداکاروں کے درجات ہیں۔ نواز الدین صدیقی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاروں کے درجات ہیں، ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار موجود ہیں، فلم میں بہترین اداکاروں کو چھوٹے کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ فلم نگری میں آج عرفان خان مرحوم، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور آنجہانی اوم پوری صاحب کو بڑا اداکار کہا جاتا ہے اور ان کی تعریف کی جاتی ہے۔انہوں نے فلم انڈسٹری کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ فلم نگری کی ہیرو کی روایتی تصویر پر پورے نہیں اترتے تھے، کیا یہ بالی ووڈ کی ناکامی نہیں کہ ان پر بھروسہ نہیں کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں